لاہور(سپورٹس رپورٹر) فیفا ورلڈ کپ 2026 ء کے کوالیفائرز راؤنڈ ٹو کے میچ میں پاکستان فٹبال ٹیم مسلسل تیسری بار شکست کھا گئی۔اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس کے جناح سٹیڈیم میں میچ کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹو کے میچ میں اردن نے پاکستان کو تین صفر گول سے شکست دی۔میچ کا پہلا گول دوسرے منٹ میں موسیٰ التماری نے کیا۔ دوسرا گول نویں منٹ میں علی الوان نے پنالٹی کک پر کیا۔ دوسرے ہاف میں اردن کے موسیٰ التماری نے چھیاسی ویں منٹ میں تیسرا گول کیا جبکہ پاکستان کو گول میں مسلسل ناکامی کا سامنا رہا۔ میچ میں اردن کو دو پنالٹی ککس ملی، پاکستانی گول کیپر یوسف اعجاز بٹ نے متعدد گول بچائے۔کہ موسیٰ التماری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان مسلسل تیسرا میچ ہارا ہے پاکستان کو سعودی عرب اورتاجکستان سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے آغازپر انڈر 19 پلیئر فرحان خان کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔مضان المبارک کے باوجود جناح سٹیڈیم میں 9625شایقین فٹبال نے بڑے جوش و جزبے کے ساتھ میچ دیکھا ۔ کوچ سٹیفن کونسٹانس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑی دن بدن بہتر کارکردگی کامظاہرہ کر رہے ہیں۔ہمارے گول کیپر نے کئی یقینی گول بچاے۔ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ پاکستانی ٹیم ایک بہتر ٹیم بنتی جا رہی۔اردن جیسی ٹیم کیخلاف پاکستانی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اردن ٹیم کے کوچ الحسنین الموسیٰ نے پریس کا نفر نس کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ بہت اچھا تھاَ پاکستان ٹیم بہتر کھیلی۔یہ جیت ہمارے لیے بہت اہم ہے۔اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پائیںگے۔