بابر اعظم ‘امام الحق‘افتخار احمد‘نسیم شاہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ احرام باندھے تصویر شیئر کی ہے۔یاد رہے کہ بابر اعظم، نسیم شاہ، امام الحق اور افتخار احمد نے رمضان کے پہلے عشرے میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔عمرے کیلئے اس مبارک سفر پر امام الحق اور بابر اعظم ایک ساتھ اور نسیم شاہ اپنے والد کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے۔کرکٹ شائقین اپنے پسندیدہ کرکٹرز کی اس تصویر کو ناصرف لائیک بلکہ کمنٹ باکس میں تبصروں کے ذریعے ان پر محبت بھی نچھاور کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...