صوبہ جوزجان اور بلخ میں قوشتیپہ کینال فیز 2 پر کام تیزی سے جاری

کابل(نیٹ نیوز )  افغانستان میں قوشتیپہ کینال پراجیکٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال صوبہ جوزجان اور بلخ میں قوشتیپہ کینال کے دوسرے فیز پر کام تیزی سے جاری ہے، منصوبے کا مجموعی طور پر تین فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔اس منصوبے کے دوسرے فیز کی لمبائی 177 کلومیٹر ہے ، منصوبہ مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کا امکان ہے۔ مذکورہ کینال کے ملنے والے علاقوں میں کاشتکاری کرنے والے کسان اور زمیندارخوش  ہیں کہ نہرکی تعمیر کے بعد انکی فصل میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ قوشتیپہ کینال 285 کلومیٹر طویل منصوبہ ہے اور افغانستان کی معیشت کی بہتری کے لیے اہم ہے۔

ای پیپر دی نیشن