48 پولیس ملازمین کیلئے 22 ملین روپے کے سکالرشپس جاری  

Mar 22, 2024

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی جانب سے پولیس ملازمین کو اعلی تعلیم کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے 48 پولیس ملازمین کو نجی یونیورسٹی سے ماسٹرز، ایم فل اور دیگر، اعلی ڈگریوں کیلئے 22 ملین روپے کے تعلیمی سکالرشپ جاری کردئیے ہیں۔ تعلیمی سکالرشپ حاصل کرنے والوں میں کانسٹیبلان، ہیڈ کانسٹیبل، جونیئر کلرک، سب انسپکٹر، پولیس ٹیکنیکل آفیسر سمیت دیگر رینک کے افسران واہلکار شامل ہیں۔ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین نے کہا کہ پنجاب پولیس اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی نے پولیس ملازمین کی اعلی تعلیم کیلئے دو ماہ قبل ایم او یو سائن کیا تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین کی استعداد کار اور تعلیمی قابلیت میں اضافے کیلئے بھرپور معاونت جاری رہے گی۔ ڈی آئی جی ویلفیئر تعلیمی وظائف سے متعلقہ درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں۔

مزیدخبریں