لاہور(نیوز رپورٹر) اسرائیل کی فلسطین غزہ کے31ہزار سے زائدمعصوم بچے ،بچیوں،خواتین کے بہیمانہ قتل عام پرمحکمہ بجلی واپڈا کے کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے اسرائیل کے ظلم وستم کیخلاف پوری دنیا میں آوازیں اٹھائیں اور اس کا بائیکاٹ کریں۔ خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی ممالک کے نمائندگان کا جلدہنگامی اجلاس بلاکر عالمی سطح پر اس ظلم وستم کو رکوائیں۔ کارکنوں نے غزہ میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور ظلم کوروکنے کیلئے دعا کی اس موقعہ پر ایک قرارداد کے ذریعے بلوچستان ہرنائی ڈسٹرکٹ میں کوئلہ کی کانوں میںگیس کے پھٹنے سے 12 المناک اموات پر سخت غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیاکہ وہ بلوچستان میں کوئلہ کی کانوں میں المناک حادثات سے کارکنوں کو محفوظ کرانے کیلئے جلد اقدامات کریں۔
اسرائیل کی فلسطین غزہ کے31ہزار سے زائدبہیمانہ قتل عام پرورکرکنفیڈیشن کامظاہرہ
Mar 22, 2024