لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزراء نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ خواجہ سلمان رفیق ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لینے سروسز ہسپتال پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں شجرکاری مہم کے دوران پودا لگایا۔جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے بھی ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے صوبے کی تمام مقامی حکومتوں کو متعلقہ حدود میں 15 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا ہے۔ اس پلان کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور 8 ہزار پودے لگائے گی۔ سیکرٹری بلدیات نے بتایا کہ پنجاب کی 11 میونسپل کارپوریشنز اپنی حدود میں 33 ہزار جبکہ 35 ڈسٹرکٹ کونسلز 3 لاکھ 50 ہزار پودے لگائیں گی۔ 182 میونسپل کمیٹیاں 3 لاکھ 64 ہزار جبکہ 4015 یونین کونسلز 8 لاکھ 3 ہزار پودے لگائیں گی۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ممتاز رہنما ء اورممبر پنجاب اسمبلی اسماء نازعباسی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں پائیدار خوشحالی اورہریالی متحرک وزیراعلیٰ مریم نواز کاویژن اورمشن ہے۔ شجرکاری معاشرت ومعیشت کیلئے منفعت بخش سرمایہ کاری ہے۔