فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میں پسند کی شادی کرنے والے کو20 سال بعد قتل کر دیا گیا‘ تھانہ صدر 228 ر ب کے رہائشی امجد عباس نے 20سال قبل رضیہ بی بی کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، جس کا لڑکی کے بھائیوں نوشیر وغیرہ کو رنج تھا، گزشتہ ماہ 23 فروری کو نوشیر وغیرہ ملزم اپنے بہنوئی امجد عباس کو اغوا کر کے پتوکی لے گئے اور اسے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے، ملزموں نے تشدد کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کی نعش کو نہر میں بہا دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزموں کی نشاندہی پر مقتول کی نعش کو نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔