فیروزوالہ+لاہور( نامہ نگار) لاہور کے تاجر سمیت دو افراد اغوا کے بعد قتل دونوں کی نعشیں ویران جگہ سے ملی پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے لی پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی ساندہ لاہور کا رہنے والا تاجر عبدالحفیظ کمیانہ کو گزشتہ روز لاہور کے تھانہ ساندہ سے اغوا کیا گیا اغوا کاروں نے اسے موٹروے پل ڈھامکے قریب لا کر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ‘ لاہور پولیس نے مقتول کے بیٹے کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر رکھا ہوا ہے مقتول تین بچوں کا باپ تھا نارنگ کے قریب صغیر وغیرہ نے زمیندار شبیر احمد کو گھر سے اغوا کیا بعد میں اسے قصبہ مانا والا نارنگ کے قریب لا کر اسے قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
فیروزوالہ :تاجر سمیت 2افراد اغوا کے بعد قتل‘ دونوں کی نعشیں ویرانے سے ملی
Mar 22, 2024