بیجنگ (اے پی پی)چین نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی آزادانہ پالیسیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔شنہوا کے مطابق بیجنگ میں آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم پال کیٹنگ سے ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک آسٹریلیا کو خوش آمدید کہتا ہے جو امریکہ کا اتحادی اور چین کا بھی شراکت دار ہے۔
، اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنے بنیادی مفادات کی بنیاد پر آزادانہ طور پر پالیسیاں بنانے والا ایک خودمختار ملک ہے۔پال کیٹنگ نے کہا کہ چین ترقی کے وسیع امکانات کے ساتھ ایک بہت بڑی معیشت ہے جس سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ نہیں ، یہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سازگار ہے ۔