باہیا(نیٹ نیوز) برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کا دعویٰ ہے وہ 5 دہائیوں سے پانی کی جگہ صرف کوک پر انحصار کرتا آرہا ہے۔ 70 سالہ روبرٹو پیڈریرا نے گزشتہ 50 برسوں سے پانی کا ایک قطرہ نہیں پیا ۔
برازیل کی ریاست باہیا سے تعلق رکھنے والے روبرٹو پیڈریرا نے صرف کوکا کولا کو پانی کے متبادل کے طور پر پیتے ہیں۔ ذیابیطس اور دل کے مسائل میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ اس کے نقصان سے بے پروا ہیں۔ روبرٹو کا کہنا تھا میں مائع دوا بھی نہیں لیتا ۔ میں پانی نہیں پیتا صرف کوک زیرو پیتا ہوں۔