ایمسٹرڈیم (نیٹ نیوز) سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دعویٰ کیا ہے وہ ایچ آئی وی کو دیگر سیلز سے کاٹ کر علیحدہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ میڈیکل کانفرنس میں پیش کی گئی تحقیق میں ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کی ٹیم نے کہا ہے ایچ آئی وی کو کامیابی سے ختم کرنے کا تجربہ کیا گیا ہے۔
ایچ آئی وی کی موجودہ دوائیں وائرس کو روک سکتی ہیں لیکن اسے ختم نہیں کر سکتیں۔