برطانیہ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح ڈھائی برس کی کم ترین سطح پر آگئی

لندن(آئی این پی) برطانیہ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح ڈھائی برس کی کم ترین سطح پر آگئی۔برطانیہ میں فروری میں مہنگائی کی شرح 3.4فیصد رہی اور مہنگائی میں کمی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے سبب ہوئی۔اس کے علاوہ بینک آف انگلینڈ آج شرح سود پر نظرثانی کرے گا۔دوسری جانب برطانیہ میں جونئیرڈاکٹرز نے تنخواہ نہ بڑھا نے پر مزید ہڑتالوں کا اعلان کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن