آئرلینڈ کے وزیراعظم نے وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر کے سامنے غزہ کا معاملہ اٹھادیا

Mar 22, 2024

واشنگٹن (آئی این پی)آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو وراڈکر نے وائٹ ہاﺅس میں تقریر کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کے سامنے غزہ کا معاملہ اٹھا دیا ہے۔وائٹ ہاﺅس میں سینٹ پیٹرکس ڈے کی تقریب سے خطاب کے دوران غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو خوراک، دواﺅں اور پناہ کی ضرورت ہے۔ وائٹ ہاﺅس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں آئرش وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئرش لوگ اس تباہی کے بارے میں سخت پریشان ہیں جو غزہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئرش لوگوں کو تشویش ہے کہ غزہ پر بمباری روکنے کی ضرورت ہے، بمباری رکنی چاہیے، یرغمالیوں کو واپس گھر لایا جائے اور انسانی امداد غزہ میں جانے کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں