واشنگٹن (آئی این پی)امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان نے ڈاکٹر عافیہ کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی کے حوالے سے خبروں پر لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ نائب ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویدانت پٹیل سے پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کو رہا کیا جا رہا ہے۔
؟، جس کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ شکیل آفریدی سے متعلق صورتحال کا فی الحال کوئی علم نہیں۔امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا ہے کہ ڈونلڈ لو کی کانگریس کمیٹی کے ساتھ امریکی خارجہ پالیسی پر ایک عام سماعت تھی، ڈونلڈ لو نے پاکستان سے باہمی تعلقات پر آگاہ کیا، ڈونلڈ لو نے زیادہ تر باتیں پاکستان کے ساتھ تعلقات پر کیں۔