یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن نے45 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کردیا

 اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے45 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ رمضان میں ممکنہ قلت پرقابوپانے کے لیے چینی کی خریداری کا ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا کہ چینی کی مہنگی بولی کے باعث ٹینڈر منسوخ کیا گیا، کم سےکم بولی 142 روپے فی کلو کے حساب سے موصول ہوئی، اخراجات ملاکر فی کلو چینی 155 روپے میں پڑنی تھی۔ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے دعویٰ کیا کہ کارپوریشن کے پاس چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے45 ہزارمیٹرک ٹن کےتحت بولیاں طلب کی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن