لاہور (خبرنگار) تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے سینٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیا۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات حقائق کے برعکس مسترد کیے ہیں۔
صنم جاوید پر اعتراض عائد کیا گیا کہ کاغذات میں پلاٹ ظاہر نہیں کیا، جبکہ صنم جاوید کے پاس ایسا کوئی پلاٹ نہیں ہے لہٰذا ایپلیٹ ٹربیونل صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے۔