لاہور(نامہ نگار)تھانہ ٹاو¿ن شپ انویسٹی گیشن پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹاو¿ن شپ انویسٹی گیشن پولیس جیل سے جسمانی ریمانڈ پر ڈکیتی کی واردات کے مقدمہ میں ملوث ملزم وقار کو تھانے لائی تھی،جہاں اسے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔جس کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہلاک ہوگیا ۔پولیس کا کہنا ہے ملزم کی طبیعت خراب ہونے پر اسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹر نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آجائیں گئی جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔
ٹاون شپ انویسٹی گیشن پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک ملزم ہلاک
Mar 22, 2024