لاہور ( این این آئی) سرکاری و نجی انجینئرنگ اداروں اور یو ای ٹی لاہورسے الحاق شدہ کالجز میں داخلہ برائے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے لئے مشترکہ انٹری ٹیسٹ 2024کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔محمد ارتضی جواد 350نمبر حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔
امیدواریونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنے رول نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کی بنیاد پر اپنے نتیجے کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔انٹری ٹیسٹ کل 400نمبروں پرمشتمل تھا جس کے تحت محمد ارتضی جواد 350نمبر حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے جبکہ محمد سیف اللہ 348نمبروں سے دوسرے اور محمد عمیص ہاشمی 339نمبروںکیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔