انڈونیشیا:زوہنگیامسلمانوں کی کشتی سمندر میں الٹ گئی،خواتین اور بچوں سمیت50 جاں بحق

Mar 22, 2024


جکارتہ (نوائے وقت رپورٹ) پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کو لے جانے والی کشتی انڈونیشیا کے مغربی ساحل پر الٹ گئی جس میں کم از کم 50 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق روہنگیا مسلمانوں سے بھری کشتی سمندر کے بیچوں بیچ خراب ہوگئی اور تند و تیز لہروں کا دباﺅ برداشت نہ کرسکنے کے باعث الٹ گئی۔ سب سے پہلے مقامی ماہی گیر امداد کو پہنچے تاہم وہ صرف 4 خواتین اور 2 مردوں کو بحفاظت نکال سکے۔ بعد ازاں کوسٹ گارڈ کے اہلکار پہنچے لیکن بہت دیر ہوچکی تھی۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ کشتی میں 150 افراد تھے جن میں سے اکثر ڈوب گئے اور ان کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ کشتی الٹنے کے باعث ہلاک ہونے والے روہنگیا مسلمانوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھیں جن کی تلاش کا کام خراب موسم کے باعث روکنا پڑا ہے۔

مزیدخبریں