بالاج ٹیپو قتل، مخبری کیلئے طیفی بٹ سے 50لاکھ روپے لئے، ملزم احسن 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم احسن شاہ کے گھر چھاپہ مارا۔ احسن شاہ نے انکشاف کیا کہ امیر بالاج کی مخبری کیلئے طیفی بٹ سے پچاس لاکھ روپے لئے۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے رقم برآمد کرنے کیلئے احسن شاہ کے گھر چھاپہ مارا۔ احسن شاہ کی نشاندہی پر پولیس نے راوی روڈ سے ایک اور مبینہ ملزم کو پکڑ لیا۔ احسن شاہ نے 23 لاکھ روپے برآمد کرا دیئے ہیں۔ احسن شاہ عدالتی ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہے۔ احسن شاہ کو 23 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن