2017ءچیمپئنز ٹرافی میں پاکستان  کی جیت پر جشن منانے کا ”جرم“  17 بھارتی نوجوان 7 سال بعد بری 

Mar 22, 2024

دبئی (این این آئی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ءکے فائنل میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے جرم میں سزا بھگتنے والے 17 بھارتی مسلمان نوجوانوں کو بالآخر بری کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاو¿ں برہان پور کے 17 مسلمان نوجوانوں پر الزام تھا کہ 2017ءمیں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر ان لوگوں نے جیت کا جشن منایا تھا۔ مدھیہ پردیش کی ایک عدالت نے مقدمے کو من گھڑت قرار دیا اور ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔ 2023 اکتوبر میں رہائی پانے والے ملزمان نے پولیس پر الزام لگایا تھا کہ انہیں مارا پیٹا گیا جبکہ زبانی طور پر بدسلوکی کی گئی، ملزمان میں دو بچوں کے باپ نے 2019 میں خودکشی کر لی تھی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

مزیدخبریں