لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ جوہر ٹاو¿ن میں 4 ڈاکوو¿ں کی دودھ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا اور اس کے 3ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکرشہری بھی زخمی ہو گیا۔ ڈاکوو¿ں نے فیکٹری ایریا میں عاصم کے گھر گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 70 ہزار‘زیورات، موبائل فون دیگر سامان،شفیق آباد میں عادل سے5 لاکھ 10 ہزار‘موبائل فون،مانگا منڈی میں عقیل سے 3لاکھ ‘موبائل فون،فیصل ٹاو¿ن میں نصیر سے 2 لاکھ 30 ہزار‘ موبائل فون، بادامی باغ میں نسیم علی سے ایک لاکھ 45 ہزار‘ موبائل فون،غالب مارکیٹ میں جنیدسے 90 ہزار ‘موبائل فون، مصطفی ٹاو¿ن میں تنویر سے 60 ہزار ‘موبائل فون، گرین ٹاو¿ن میں بابر سے 34 ہزار‘ موبائل فون،چوہنگ میں فرید سے 6 ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ۔چوروں نے مانگا منڈی، ڈیفنس، راوی روڈ‘ گجر پورہ سے 4 کاریں جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، اسلام پورہ، نصیر آباد، سندر، گلشن راوی اور فیکٹری ایریا سے 8 موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔