لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا عائد اعتراض ختم کر کے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔
یاد رہے رجسٹرار آفس نے پی این آئی ایل لسٹ ساتھ نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عثمان ڈار اپنے خاندان کے ساتھ عمرہ کرنے جانا چاہتے ہیں، مگر ایف آئی اے نے نام پروینشل نیشنل آئیڈنٹیفیکیشن لسٹ میں ڈال رکھا ہے۔