درخت لگائیں ، امید جگائیں ، ماحول بچائیں‘ عظمی بخاری

لاہور ( این این آئی) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے پنجاب میں شجر کاری مہم کے حوالے سے الحمرا آرٹس کونسل میں پودا لگایا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ درخت لگائیں ، امید جگائیں اور ماحول بچائیں۔پنجاب بھر میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران 10ملین پودے لگائے جائیں گے۔ درخت لگانا قومی فریضہ اور سماجی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور درختوں کی دیکھ بھال بھی کریں۔ پودا لگالینا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے۔ ماحول کو فضائی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے صوبے بھر میں مفت پودے فراہم کر رہے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت دانیال گیلانی اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن