وادی کاغان میں برفانی گلیشیئر گرنے سے کئی ہوٹل تباہ

Mar 22, 2024

بالاکوٹ(نیٹ نیوز) وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک جانے والی روڈ پر برفانی گلیشیئر گرنے سے متعدد ہوٹل منہدم ہو گئے ، تاہم ہوٹل اور راستے بند ہونے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ۔ناران سے سیف الملوک جھیل جانے والی شاہراہ پر برفانی گلیشئر گرنے سے کئی ہوٹل دب گئے جس سے بعض ہوٹلوں کی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد شبیر خان نے بتایا ناران کے راستے برفباری کے باعث بند ہیں اس لئے نقصانات کی مصدقہ تفصیلات نہیں مل سکیںابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔انہوں نے بتایا صورتحال کے پیش نظر ڈی اے کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ، ناران میں درجنوں ہوٹلز کے گلیشئر کی زد میں آکر تباہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

مزیدخبریں