وزیراعظم عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کےلئے پرعزم ہیں:عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت بے روزگاری کے خاتمہ اور نوکریوں کے وعدہ کی تکمیل کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے ان کی تکمیل کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کےلئے پرعزم ہیں اور امور کی انجام دہی کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنے مرضی ہتھکنڈے استعمال کرلے حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی اور عوام کے بنیادی کو ان کی دہلیز پر حل کر کے سرخرو ہو گی کیونکہ حکومت کو عوام نے جو بھاری مینڈیٹ دیاہے اس کا تقاضا ہے کہ حکومت کو عوامی خدمت کے کام کرنے کے تمام مواقع فراہم کئے جائیں(ن) لیگ ملک وقوم کی تعمیر وترقی وخوشحالی کی ضامن جماعت ہے۔

ای پیپر دی نیشن