بجلی چوری کیخلاف مہیم لیسکو،فیسکومیں 72868افراد پکڑے گئے،۳۔۹ارب روپے جرمانہ


لاہور+ فیصل آباد (این این آئی+ نمائندہ خصوصی) بجلی چوری کیخلاف جاری مہم میں اب تک لیسکو اور فیسکو میں مجموعی طور پر 72 ہزار 868 افراد پکڑے گئے جن پر کل 3.9 ارب روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے انسداد بجلی چوری مہم کو189مکمل ہوگئے۔ مجموعی طورپر 66 ہزار8 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 64ہزار 272ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 20ہزار 64 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ 35 لاکھ 16 ہزار 940 یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 3ارب 16 کروڑ 51 لاکھ 68 ہزار53 روپے بنتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 449ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے235 کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے۔ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں دن اور رات کے اوقات میں جاری ہیں۔ گزشتہ روز دوران چیکنگ فیسکو ٹیموں نے30بجلی چوروں کو پکڑ لیا جن کو ایک لاکھ 43ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 44لاکھ 82ہزار سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ فیسکو ریجن میں 194روز سے جاری بجلی چوری مہم کے دوران کل 6860بجلی چوروں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 63لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 73کروڑ 25لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ فیسکو ٹیموں اور پولیس فورس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5617بجلی چوروں کو گرفتار جبکہ 6754کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایاگیا۔

ای پیپر دی نیشن