لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے پنجاب بھر کی جامعات کی سنڈیکیٹ میں ازسرنو ججوں کی نامزدگی کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان پنجاب یونیورسٹی کے ممبرسنڈیکیٹ ہوں گے۔ جسٹس شجاعت علی خان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، جسٹس علی باقر نجفی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن نادرا حسن لاءڈیپارٹمنٹ کنیئرڈ کالج آف وومن میں ممبر بورڈ آف سٹڈیز، جسٹس مس عالیہ نیلم لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی میں ممبر سنڈیکیٹ، جسٹس عابد عزیز شیخ یونیورسٹی آف ایجوکیشن، جسٹس صداقت علی خان پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی ممبر سنڈیکیٹ اور سلیکشن بورڈ، جسٹس شمس محمود مرزا جی سی یونیورسٹی لاہور ممبر سنڈیکیٹ اور سلیکشن بورڈ، جسٹس سید شہباز علی رضوی بہاو¿الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ممبر سنڈیکیٹ، جسٹس فیصل زمان اور جسٹس مسعود عابد نقوی یونیورسٹی لاءکالج لاہور کے ممبر آف گریجویٹ سٹڈیز کمیٹی، جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس چوہدری محمد اقبال ڈیپارٹمنٹ آف لاءگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ممبر بورڈ آف سٹڈیز مقرر کئے گئے ہیں۔ جسٹس شاہد کریم لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور لمز کے ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز، جسٹس شہرام سرور چوہدری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے ممبر سنڈیکیٹ، جسٹس محمد سرفراز ڈوگر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے ممبر آف سنڈیکیٹ، جسٹس طارق سلیم شیخ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ممبر آف سنڈیکیٹ، جسٹس چوہدری عبدالعزیز فاو¿نڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے ممبر بورڈ آف گورنرز، جسٹس انوارِ الحق پنوں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے ممبر آف سنڈیکیٹ مقرر کئے گئے۔ جسٹس محمد وحید خان، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی کے ممبر سنڈیکیٹ جبکہ جسٹس عاصم حفیظ نیشنل کالج آف آرٹس کے ممبر بورڈ آف گورنرز مقرر کئے گئے ہیں۔