این اے 132 قصورٹو شہباز شریف کی چھوڑی نشست پر 11امیدوار فائنل ن لیگ ‘پی ٹی آئی میںکانٹے کامقابلہ متوقع

قصور(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی چھوڑی ہوئی سیٹ این اے 132 قصور ٹو کے ضمنی انتخاب میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا عمل مکمل ہو گیا۔ 11 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ضمنی الیکشن گیارہ امیدوار حصہ لیں گے۔این اے 132 قصور 2 میں ریٹرننگ آفیسر نے فارم 32 جاری کر دیا۔ فارم 32 کے مطابق 11 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ان 11 امیدواروں میں سے کسی بھی امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے اصل مقابلہ مسلم لیگ ن کے ملک رشید احمد خان اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سردار محمد حسین ڈوگر کے مابین کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔ این اے 132 قصور 2 میں الیکشن 21 اپریل کو ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن