ڈیراسماعیل خان میں ملک دشمن عناصرکاسیکیورٹی فورسزکےقافلےپر خودکش حملہ،نائب صوبیدارسمیت 2جوان شہیدہوگئے۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کےمطابق ڈیرا اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسزکےقافلےپرخودکش حملہ ہوا، خودکش بمبارنےاپنی گاڑی قافلےسےٹکرادی، دھماکےمیں نائب صوبیداریاسرشکیل اورسپاہی طاہرنویدشہیدہوگئے۔آئی ایس پی آرکےمطابق سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں،بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں، ایسےبزدلانہ حملوں کےذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائےگا۔