کے پی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئےعدالت، الیکشن کمیشن سے رجوع کررہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، صوبائی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئےعدالت، الیکشن کمیشن سے رجوع کررہے ہیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر حلف کے لیے اجلاس نہیں بلایا جارہا۔ان کا کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بجٹ بھی پیش نہیں کیا جارہا ہے۔فیصل کریم نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی باہر ڈائیلاگ مارتے ہیں، اندر وزیراعظم کی منتیں کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجائے گا ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دیں، اپوزیشن جماعتیں عدالتوں سے رجوع کررہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...