خیبر پختونخوا اسمبلی ہال کو تالے، حکومتی اراکین نہ ہونے کے باعث اجلاس نہ ہو سکا

Mar 22, 2024 | 17:25

ویب ڈیسک

پشاور:   خیبر پختونخوا اسمبلی ہال کو تالے لگ گئے، حکومتی اراکین نہ ہونے کے باعث اجلاس نہیں ہوسکا۔اپوزیشن اراکین نے اسمبلی ہال کے باہر احتجاج کیا، خواتین اپوزیشن اراکین بھی احتجاج میں شامل تھیں. اپوزیشن اراکین نے آئین شکنی کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے آج اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔اس موقع پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 3 بجے اجلاس طلب کیا گیا تھا. سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور سیکرٹری کے آفس میں تالا لگا ہوا ہے۔ڈاکٹر عباد نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے 4 سینیٹرز آگے لانے کے چکر میں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اقلیت کے اراکین بھی اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پی ٹی آئی چیئرمین کے بندے بنے ہوئے ہیں. پہلے بھی کہا تھا کہ ہمیں عدالت جانے پر مجبور نہ کیا جائے۔

مزیدخبریں