علی امین گنڈا پور کا بیان رشوت خوروں کو ڈرانے کیلئے ہے: شیر افضل مروت

Mar 22, 2024 | 17:42

ویب ڈیسک

اسلام آباد :  رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا بیان رشوت خوروں کو ڈرانے کیلئے ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عدالت میں یہ بتایا ہے کہ خان صاحب سے ملاقات کے لئے جاتے تو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا، وہاں بیٹھے کی جگہ بھی نہیں ہوتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ عدالت نے کہا کہ عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھیں، عدالت کے اس حکم کے بعد ہمیں ڈیڑھ کلومیٹر دور ہماری گاڑیوں کو روک دیا جاتا تھا، اس روڈ پر گدھا گاڑی،ٹریکٹر، بسیں سب چل سکتی ہیں لیکن خان کے وکلاء کو اتارا جاتا ہے، عدالت نے اس کا نوٹس لیا ہے اور جواب طلب کیا ہے۔رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا بیان دراصل رشوت خوروں کو ڈرانے کے لئے ہے.علی امین گنڈاپور سرکاری ملازمین کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ رشوت لینے کے چکر میں کہیں لوگوں سے مار نہ کھائیں۔

مزیدخبریں