اسلام آباد: فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر ہو گئیں۔سپریم کورٹ 25 مارچ کو اپیلوں پر سماعت کرے گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نیا 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔جسٹس امین الدین خان 6 رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہیں۔
جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عرفان سعادت خان بھی سپریم کورٹ کے 6 رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔