اسٹاک مارکیٹ میں منفی دن، 265 پوائنٹس کی کمی

Mar 22, 2024 | 18:45

ویب ڈیسک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے آخری دن کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 265 پوائنٹس کم ہوکر 65 ہزار 151 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 477 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 65 ہزار 56 رہی۔

حصص بازار میں آج 20 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 7 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار 177 ارب روپے ہے۔

مزیدخبریں