پاکستان میوزِک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر رمضان المبارک میں زیارت کے لیے عراق اور ایران پہنچ گئے۔
عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عراق اور ایران سے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
اُنہوں نے ایران کے شہر قم سے کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اس مقدس مہینے کا آغاز اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اہلِ بیت ؑ کی دہلیز پر کر رہا ہوں، الحمدللّٰہ‘۔گلوکار نے عراق کے شہر نجف میں واقع حضرت علیؓ کے روضے سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’اپنے دل کو نجف میں امام علی ؓ کے پاس چھوڑ دیا ہے اور آپ سب کے لیے بہت دعائیں بھی کیں‘.یاد رہے کہ ایران اور عراق میں موجود مقدس مقامات کی روحانی اہمیت بہت زیادہ ہے اور دنیا بھر کے مسلمان ماہِ رمضان اور دیگر کئی اہم مواقعوں پر ان مقامات کی زیارت کے لیے جاتے ہیں۔