سعودی عرب میں دنیا کا پہلا ڈریگن بال تھیم پارک

سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے سعودی عرب میں دنیا کا پہلا ‘ڈریگن بال’ تھیم پارک تعمیر ہو گا۔

یہ تھیم پارک اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جس سے سیاحوں کو بھرپور لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

ڈریگن بال تھیم پارک دارالحکومت ریاض کے قریب تعمیر ہونے والے شہر قدیہ میں بنایا جائے گا جسے ولی عہد محمد بن سلمان کی سرپرستی میں بسایا جارہا ہے۔ اس شہر کو تفریح، کھیلوں اور ثقافت کا عالمی مرکز بنانے کا ہدف ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعہ کو سعودی عرب کی قدیہ انویسٹمنٹ کمپنی نے دنیا کے پہلے "ڈریگن بال” تھیم پارک تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔

یہ پارک 500,000 مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوگا اور اس میں سات ایسے علاقے ہوں گے جو اصل سیریز سے مختلف مشہور مقامات کو دوبارہ تخلیق کریں گے۔ اس میں ام ہاؤس، کیپسول کارپوریشن اور بیرس پلانیٹ بھی ہوں گے.

30 سے زیادہ پُرکشش مقامات کے درمیان پانچ جدید ترین جھولے بھی ہوں گے۔ سیریز کے جادوئی ڈریگن شینرون کا 70 میٹر اونچا مجسمہ بھی ہوگا جس میں ایک بڑی رولر کوسٹر ہوگی۔

اس کے علاوہ پارک میں کئی ہوٹل اور ریستوراں بھی ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن