اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کچہری چوک سے منصب ہال اٹک پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی میں میں اسلامی جمعیت طلباء، صحافیوں اور زندگی کے دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ  شہرمحمد دلشاد ، صدربزم پیغام مبشر چغتائی ،ضلعی صدرایپکا شیخ غیاث اوردیگر نے کہا کہ امریکہ اس کے اتحادی ممالک نے فیس بک پرگستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروا کر امت مسلمہ کی غیرت کو للکارہ ہے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ سمیت اس گھناﺅنے کھیل میں ملوث یورپی ممالک سے فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کرے۔۔

ای پیپر دی نیشن