ریلی میں میں اسلامی جمعیت طلباء، صحافیوں اور زندگی کے دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ شہرمحمد دلشاد ، صدربزم پیغام مبشر چغتائی ،ضلعی صدرایپکا شیخ غیاث اوردیگر نے کہا کہ امریکہ اس کے اتحادی ممالک نے فیس بک پرگستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروا کر امت مسلمہ کی غیرت کو للکارہ ہے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ سمیت اس گھناﺅنے کھیل میں ملوث یورپی ممالک سے فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کرے۔۔