امریکہ میں سائنسدان ایک مصنوعی جاندار تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جسے سائنس کی دنیا میں ایک اہم اور انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

May 22, 2010 | 01:06

سفیر یاؤ جنگ
امریکہ میں سائنسدانوں نے یک خلوی جاندار بیکٹیریا کا جینیٹک سافٹ ویئر تیار کرکے اسے ایک خلیے میں ڈالا تو یہ خود بخود اپنی طرح کے اربوں بیکٹیریا پیدا کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔ تحقیقاتی ٹیم نے مصنوعی بیکٹیریا کا نام سِنتھیا رکھا ہے ۔ اس سے نہ صرف نئی ادویات بن سکیں گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو صاف کرنے والے بیکٹیریا بھی تیار کیے جا سکیں گے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر کریگ وینٹنر نے بتایا کہ اس مصنوعی بیکٹیریا کوہم ایک مہمان خلیے میں ڈالتے ہیں تو خلیہ اس کو ایسے اپنا لیتا ہے جیسے کمپیوٹر کسی سافٹ ویئر کو اپناتا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس تحقیق پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدرتی عوامل میں مداخلت کے مترادف ہے ۔
مزیدخبریں