بھارت کے مینگلورائرپورٹ پرمسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا، عملے کے ارکان سمیت ایک سو ساٹھ افراد ہلاک۔

May 22, 2010 | 09:24

سفیر یاؤ جنگ
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔ مسافر طیارہ دبئی سے مینگلور آرہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے باعث طیارہ بےقابو ہوکر رن وے سے پھسل کر قریبی گھاٹی میں جاگرا۔بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر داخلہ  نے طیارے کے حادثے میں ایک سو ساٹھ مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
حکام کے مطابق سات افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے ، حادثے کے بعد ریسکیو کی ٹیموں کی مینگلور ائرپورٹ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ادھر بھارتی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
مزیدخبریں