غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری شہید ہوگئے  ۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فلسطینی اسرائیل میں غیرقانونی طورپر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ انہیں سرحدی علاقے نیرم میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ ترجمان کے مطابق دونوں افراد مسلح تھے جبکہ انکی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی تاہم اس میں کسی اسرائیلی فوجی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ دوسری جانب کسی بھی فلسطینی گروپ نے ہلاک ہونیوالوں سے تعلق کا اعتراف نہیں کیا ۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں عام شہری تھے جبکہ اسرائیلی فوج نے انہیں بلاجواز فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن