فیس ُبک پرگستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے انعقاد، جنوبی افریقہ کے ایک اخبار نے بھی ایسی ہی ایک ناپاک جسارت کی ہے ۔

جنوبی افریقہ کے ہفتہ وار اخبار میل اینڈ گارڈین نے بھی گستاخانہ خاکے شائع کیے ہیں، جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ اخبار کے مطابق ان خاکوں کی اشاعت کے بعد  مسلمانوں کیجانب سے لاتعداد فون کالز موصول ہوئی ہیں، جن میں ملعون کارٹونسٹ جوناتھن زپیرو کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ ادھر کونسل آف مسلم تھیالوجنز نے کہا ہے کہ ان خاکوں کی اشاعت کے بعد گیارہ جون سے جنوبی افریقہ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے موقع پر شدید احتجاج کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ گوگل اور یاہو پر بھی توہین آمیز خاکوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد دونوں ویب سائٹس نے اپنے ڈیٹا بیس میں ان خاکوں کو محفوظ کرلیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھرمیں فیس بُک پرتوہین آمیزخاکوں کے مقابلے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ گستاخی کے مرتکب عناصر کا جرم ناقابل معافی ہے، انہیں سبق سکھانا ہوگا۔
مختلف شہروں میں آج بھی احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پاکستان میں فیس بُک اور یوٹیوب کی ویب سائٹس سمیت چار سو پچاس لنکس بلاک کئے گئے ہیں جبکہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ وزارت خارجہ خاکوں کیخلاف امریکہ کے سامنے سخت احتجاج ریکارڈ کرائے۔

ای پیپر دی نیشن