وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی اور خود مختاری کا ہر صورت دفاع کرے گا

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے وزیردفاع چودھری احمد مختار اور ایم کیوایم کے وفد نے اسلام آباد میں الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں ۔ وزیردفاع نے وزیراعظم کو دفاع سے متعلق امور پربریفنگ دی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پرکہا کہ ہم ملکی سلامتی پرآنچ نہیں دیں گے اوراس سلسلے میں تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو معلوم ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سماجی و معاشی میدان میں کس نوعیت کی قربانیاں دی ہیں ۔ ملک کو دوبارہ دہشت گردی کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ایم کیوایم کے وفد کی قیادت وفاقی وزیرسمندر پار پاکستانیز فاروق ستار نے کی ۔ اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ ملک میں امن وامان کے قیام کے لیے تمام سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ وفد نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی سید یوسف رضا گیلانی سے تبادلہ خیال کیا۔  
 

ای پیپر دی نیشن