وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے راولپنڈی کی احتساب عدالت میں کرپشن کے دو کیسز میں ضمانت کی درخواستیں واپس لے لی گئیں

May 22, 2010 | 20:03

سفیر یاؤ جنگ
رحمان ملک کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت راولپنڈی احتساب عدالت نمبرچارکے جج عبدالحق نے کی۔  رحمان ملک کے وکیل ایڈووکیٹ امجد اقبال قریشی عدالت میں پیش ہوئے ، انہوں نے رحمان ملک کی ضمانت سے متعلق پہلے سے دائر درخوستیں واپس لے لیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے رحمان ملک کے وکیل امجد اقبال قریشی کا کہنا تھا کہ یہ درخواستیں تکنیکی وجوہات کی بنا پرواپس لی گئی ہیں، جن کی اب ضرورت نہیں رہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے موکل بے گناہ ہیں اور جلد  بری ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ رحمان ملک پردس تولے سونا چوری اورغیر قانونی طورپردوکاریں حاصل کرنے کے الزامات کے تحت احتساب عدالت میں مقدمہ قائم ہے۔
مزیدخبریں