وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان منظوروٹو نے کہا کہ عطا آباد میں نقصانات کا تخمینہ لگوانےکے بعد امداد کا عمل شروع کیا جائے گا ۔

May 22, 2010 | 20:10

سفیر یاؤ جنگ
لاہور ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ ہنزہ میں چند لوگ احتجاج کر رہے ہیں لیکن ہم اس احتجاج کو بھی غلط نہیں کہتے حکومت ان لوگوں سے کہہ رہی ہے کہ صرف چند روز انتظار کرلیں ۔ منظور وٹو نے کہا کہ اگلے چار پانچ روز میں عطاء آباد جھیل سے پانی کے اخراج کے بعد صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ اس موقع پروفاقی وزیرتجارت مخدوم امین فہیم بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی میڈیا سے بات کی ۔ امین فہیم نے کہا کہ صدرآصف علی زردای کے خلاف مقدمات کھولنے کیلئے سوئس حکومت کو خط نہ لکھنے کا فیصلہ متفقہ ہے اور اس حوالے سے پارٹی میں کوئی دو آرا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ  تاثر غلط ہے کہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی غیر فعال ہو چکی ہے اور کورکمیٹی نے اس کی جگہ لے لی ہے ، کور کمیٹی وہی فیصلے کرتی ہے جو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرتی ہے۔ کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات افسوسناک ہیں اور سندھ حکومت اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ امین فہیم کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا دور ختم ہو چکا ہے اور سیاست میں انکا کوئی مستقبل نہیں اس لیے انکی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے  ۔
مزیدخبریں