اس شہر کے رہائشی اپنی انوکھی مزاح کی حس کی وجہ سے بہت مشہور ہے ۔ اس دفعہ کے میلے میں سیاست دانوں کا طرز زندگی اور سماجی مسائل کو پپٹس کے ذریعے اجاگر کیا گیا ۔ سبز آنکھوں اوردُم کے بغیر کالی بلی کا پپٹ اس میلے کی خصوصی علامت تھی ۔ شہر کے سابق میئرتموسلو ڈون چاف نے پریڈ کے دوران ایک ماڈل بلی کی دم کو کاٹا جس کا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ معاشی مسائل کو اس طرح کاٹ کر ختم کیا جاسکتا ہے ۔ میلے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر آپ میں مزاح کی حس ہے تو زندگی بہت آسان ہوجاتی ہے ، مسکرانا اور قہقہے لگانا ہمیں مشکلات اور مسائل سے دور رکھتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میلے کے انعقاد سے ملک میں ٹورازم کو فروغ ملتا ہے ۔ واضح رہے کہ اس میلے کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہے ۔