سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے ارکان سینٹر ہارون اختر اور سینیٹر طارق عظیم نے نشینل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں چیئرمین پی سی بی اور دیگر بورڈ عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں نااہل لوگوں نے ڈیرہ جما رکھا ہے اور جب تک موجود انتظامیہ کو تبدیل نہیں کیا جائے گا اس وقت تک بورڈ سے بہتر کارکردگی کی امید نہیں رکھی
جا سکتی۔ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ دوہزار گیارہ کے لئے ہمارے پاس کافی وقت ہے اور اگر کوشش کی جائے تو معاملات کو اچھے طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے پاکستان کرکٹ کے سرپرست اعلٰی صدر آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے اہل اور قابل لوگوں کو آگے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سزا دینے کے بجائے ان کے ساتھ نرم رویہ برتا جا رہا ہے۔