لاہور ہائیکورٹ بار کا ”فیس بک“مالکان کیخلاف عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ

May 22, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار نے گستاخانہ خاکے دکھانے والی ویب سائٹ ”فیس بک“ کے مالکان کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار کی ہیومن رائٹس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ بار کے سیکرٹری بابر مرتضیٰ خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں چیئر مین ہیومین رائٹس کمیٹی شمیم الرحمن سان اللہ خان سردار علی رانا وحید احمد چودھری اور مقتدر اختر شبیر کے علاوہ دیگر ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیس بک مالکان کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں قانونی کارروائی کی جائے گی کیونکہ انہوں نے مسلمانوں کی دل آزاری کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے چارٹر میں دی گئی مذہبی آزادی کے متعلق حق کی خلاف ورزی کی ہے۔
مزیدخبریں