برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے باراک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے لیکن دہشتگردوں کو امریکہ یا اس کے اتحادی ممالک کے عوام کو مارنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر پاکستان میں ملاعمر یا کسی اور اہم دہشتگرد کی اطلاع دوبارہ یکطرفہ کاررائی کی جائے گی۔ امریکہ کسی بھی صورت دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گا۔واضح رہے کہ دو مئی کو ایبٹ آباد میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف یکطرفہ کارروائی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانیامریکہ پر واضح کرچکے ہیں کہ آئندہ پاکستانی حدود میں یک طرفہ کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔